International

ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں غزہ جیسے مناظر، 14 افراد ہلاک، 500 زخمی

ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں غزہ جیسے مناظر، 14 افراد ہلاک، 500 زخمی

گزشتہ رات اور آج صبح ایران کی طرف سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران نے رات اور صبح اسرائیل پر حملوں میں ہائپر سونک میزائل اور ہائبرڈ ڈرونز استعمال کیے تھے۔ 100 سے زائد بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے حیفہ کے معاشی مراکز بھی نشانہ بنے، ایرانی میڈیا کے مطابق حیفہ میں حملے سے ریفائنریز میں آگ لگ گئی، جبکہ شمالی علاقہ تمرا بھی میزائلوں کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ شمالی اسرائیل دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیل پر ہائبرڈ ڈرون میزائل بھی داغے گئے ہیں۔ تازہ اموات تامرا اور گلیلی میں ہوئیں۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آپریشن وعدہ صادق میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد14 اور زخمیوں کی تعداد 500 ہوگئی.

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments