سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکا کو بھی اس جنگ میں شامل کیا جائے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلے فون پر بات کی۔ سعودی ولی عہد نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران دانش مندانہ اقدامات کرے گا اور تل ابیب کے اہداف کو ناکام بنادے گا۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے۔ اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی کوششیں کی تھیں مگر جب وہ ہدف حاصل کرنے کے قریب پہنچتے تو اسرائیل ان کوششوں کو ثبوتاز کرتا رہا۔ صدر پزشکیان نے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب اور ایران مل کر خطے کو پرامن بنائیں گے۔
Source: social media
ایران نے این پی ٹی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی
امریکا نے یوکرین سے بعض میزائل اور دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیا
اسرائیل کے ایران کے خلاف حملے جاری، اہم شخصیت پر قاتلانہ حملہ
اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے، سعودی ولی عہد
ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا
اسرائیل کا یمن میں حوثی رہنماؤں پر بھی حملہ
ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں غزہ جیسے مناظر، 14 افراد ہلاک، 500 زخمی
ایرانی حملوں کا خوف، اسرائیل کے مختلف مقامات پر 2 امریکی ایئر ڈیفنس سسٹمز نصب
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا
غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک
کرپٹو کوائنز کی فروخت، صدر ٹرمپ نے پانچ کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کمائے
ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی
’یہ ایک انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے‘ اسرائیلی صدر
تل ابیب پر ایرانی حملے: کروئشین قونصل اور اہلیہ زخمی