International

اسرائیلی وزارتِ دفاع کی عمارت پر ایرانی میزائل گرنے پر اسرائیلی میڈیا خاموش

اسرائیلی وزارتِ دفاع کی عمارت پر ایرانی میزائل گرنے پر اسرائیلی میڈیا خاموش

ترک میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزارتِ دفاع کی عمارت پر ایرانی میزائل گرنے پر اسرائیلی میڈیا خاموش ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے امریکی ٹی وی کریو کو عمارت کے قریب سے ہٹا دیا تھا۔ ترک میڈیانے بتایا ہے کہ امریکی اخبار کے مطابق کریا ہیڈکوارٹر کی عمارت پر میزائل لگا ہے۔ واضح رہے کہ 12 اور 13 جون کی درمیانی شب اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات کر دی ہے۔ ایران نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا، جس کے بارے میں فرانس، برطانیہ اور امریکا کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا ہے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل کے تازہ حملوں میں 3 ایرانی جوہری سائنس دانوں اور پاس دارانِ انقلاب کے 3 اہل کاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایران نے مسلح افواج کے مزید 2 ڈپٹی کمانڈر میجر مہدی ربانی اور میجر غلام رضا محرابی کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments