عراقی حکومت نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عراقی سرزمین پر امریکی مفادات کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ یہ بات عراق کے سینیئر سیکیورٹی حکام کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ اسرائیل کے 13 جون سے ایران پر شدید حملوں کے بعد رات گئے ایران نے بھی اسرائیل کو سخت جواب دینا شروع کیا ہے جس سے پورے خطے میں کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ عراق کی حکومت ایران کی قریبی اتحادی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ عراق ایران کے سب سے بڑے دشمن امریکہ کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری رکھتا ہے۔ اس وجہ سے عراقی سرزمین پر 2500 امریکی فوجی موجود ہیں جو داعش سے نمٹنے کے لیے بتائے جاتے ہیں۔ عراق کے سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ حکام کا 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ جاری جنگی صورتحال میں ان کا ملک بھی لپیٹ میں نہ آجائے۔ اس لیے ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عراقی سرزمین پر امریکی اہداف کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ معلوم ہوا ہے کہ تہران نے عراق کی اس درخواست کو درست معنوں میں سمجھا ہے۔ تاہم امریکہ نے اسرائیل و ایران کے درمیان یہ جنگی صورتحال پیدا ہونے سے پہلے ہی بدھ کے روز بغداد کے سفارتخانہ میں اپنے سٹاف کو کم کرنے کا اعلان کر دیا تھا اور وجوہات سیکیورٹی سے متعلق بتائی تھیں۔ یاد رہے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ کئی عسکری گروپ موجود ہیں جن میں سب سے زیادہ مؤثر کتائب حزب اللّٰہ ہے۔
Source: social media
ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا
اسرائیلی وزارتِ دفاع کی عمارت پر ایرانی میزائل گرنے پر اسرائیلی میڈیا خاموش
ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل فائر کر دیے، اسرائیلی فوج کا تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے دیزفل میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا
امریکا نے یوکرین سے بعض میزائل اور دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیا
اسرائیل کے ایران کے خلاف حملے جاری، اہم شخصیت پر قاتلانہ حملہ
ایران نے این پی ٹی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی
’یہ ایک انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے‘ اسرائیلی صدر
ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی
کرپٹو کوائنز کی فروخت، صدر ٹرمپ نے پانچ کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کمائے
غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا
ایرانی حملوں کا خوف، اسرائیل کے مختلف مقامات پر 2 امریکی ایئر ڈیفنس سسٹمز نصب
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی کانپتے ہاتھ چھپانے کی کوشش، ویڈیو وائرل