International

اصفہان میں جوہری سائٹ پر ’چار اہم عمارتوں‘ کو نقصان پہنچا: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی

اصفہان میں جوہری سائٹ پر ’چار اہم عمارتوں‘ کو نقصان پہنچا: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی

جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کے عالمی نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے جمعے کے روز اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والی ایران کی اصفہان میں جوہری سائٹ سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ آئی اے ای اے نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اصفہان میں جوہری سائٹ پر ’چار اہم عمارتوں‘ کو نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ اصفہان میں ایران کی متعدد جوہری تنصیبات ہیں، جن کے بارے میں ایران کا کہنا ہے کہ یہ پرامن مقاصد کے لیے ہیں تاہم اسرائیل اور مغربی طاقتیں طویل عرصے سے تہران پر خفیہ طور پر جوہری ہتھیار تیار کرنے کا الزام عائد کرتی رہی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments