ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن کے ترجمان بہروز کمال وندی نے نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج کی تصدیق کردی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہروز کمال وندی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں صوبہ اصفہان میں ایران کی سب سے بڑی جوہری سائٹ نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کا اخراج ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تابکاری جوہری تنصیب سے باہر نہیں پھیلی تاہم جوہری تنصیب کے اندر پھیلنے والی تابکاری ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بیان دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا تھا کہ نطنز میں زمین سے اوپر ایران کا افزودگی کا پلانٹ تباہ کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ روز ایران کی سب سے بڑی جوہری سائٹ نطنز جوہری تنصیب پر حملے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
Source: social media
ایران کا اسرائیل کے جاسوس ڈرون گرانے کا اعلان... اسرائیل پر 2000 میزائل داغنے کی تیاری
امریکی اہداف کو نشانہ نہ بنایا جائے ، عراقی حکومت کا ایران سے مطالبہ
اسرائیل نے جان بوجھ کر ایران میں جوہری ایندھن کو نشانہ بنانے سے گریز کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ
ایران نے اسرائیل کے جاسوس ڈرونز مار گرا دیے
ایران کے اسرائیل پر تازہ حملوں میں 10 افراد زخمی
اسرائیلی حملوں کو ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل ہے، نیتن یاہو
اسرائیل میں ایرانی حملوں کا خوف، دیوارِ گریہ پر سناٹا چھا گیا
ٹیرف کے خلاف امریکی عدالت کا فیصلہ، وائٹ ہاؤس کا اعلی عدالت جانے کا اعلان
غزہ میں بچوں کا قتل عام، برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر کو لاجواب کردیا
امریکی وفاقی اپیل کورٹ نے عارضی طور پر ٹرمپ کے زیادہ تر محصولات کو بحال کر دیا
مجھے کہا گیا تین سال کے لیے پیچھے ہٹ جاؤں، پوری قوم ملک گیر احتجاج کے لیے تیار رہے: عمران خان
جرمنی نے یوکرین کو میزائل دیے تو۔۔ روس کا بڑا اعلان
ترکیہ میں شہد کی مکھیوں کے چھتوں کی "ہوا خوری" سے بیماریوں کا انوکھا علاج