International

افغانستان میں کوئی مسلح گروپ موجود نہیں: طالبان کا روس کو جواب

افغانستان میں کوئی مسلح گروپ موجود نہیں: طالبان کا روس کو جواب

طالبان حکومت نے روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف کے بیانات کے جواب میں افغان سرزمین کے اندر کسی بھی مسلح یا بے قابو گروہ کی موجودگی کی تردید کردی ہے۔ روسی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں افغانستان کے اندر تقریباً 15,000 جنگجوؤں پر مشتمل 20 سے زیادہ "انتہا پسند" گروہوں کی موجودگی کا کہا تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے وسطی ایشیا کی سلامتی کے لیے ان گروپوں کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔ طالبان کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں 20 مسلح گروہوں کی موجودگی سے متعلق بیان امریکی قبضے کے دور میں مخصوص انٹیلی جنس مقاصد کے لیے بنایا گیا تھا۔ طالبان حکومت کے ترجمان نے زور دیا کہ کہ افغانستان کسی بھی فریق کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ طالبان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کے بارے میں روسی خدشات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں کوئی مسلح گروہ موجود نہیں ہے اور افغانستان کسی کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ طالبان کا یہ جواب روسی وزیر دفاع کے اس بیان کے بعد آیا ہے جو انہوں نے بدھ کو "کلیکٹو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن" کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران دیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments