ایران نے برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان ممالک نے جاری جنگ میں اسرائیل کے کا دفاع کیا تو ایسی صورت میں پھر تہران ان ممالک کے خطے میں موجود فوجی اڈوں کو ہدف بنائے گا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایرانی میڈیا سے متعلق یہ خبر دی ہے کہ ایران نے ان تینوں ممالک سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر ایرانی جوابی حملوں کو روکنے میں نتن یاہو کی کسی بھی قسم کی مدد کرنے سے باز رہیں۔ اطلاعات کے مطابق اگر ان ممالک نے اسرائیل کی مدد کی تو پھر اس کے جواب میں اس خطے میں موجود ان ممالک کے فوجی اڈوں کا ہدف بنائے گا۔ ڈاؤننگ سٹریٹ یعنی وزیراعظم ہاؤس ک طرف سے ان تبصروں کا جواب نہیں دیا مگر آج صبح تک یہی صورتحال تھی کہبرطانیہ نے ان حملوں کے خلاف اسرائیل کے دفاع کی کوششوں سمیت کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیا ہے۔ بی بی سی نامہ نگار برائے سیاسی امور جیک فین وک نے کہا کہ ’مجھے کل بتایا گیا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے برطانیہ سے اس قسم کی مدد کی کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔ سرکاری ذرائع آج صبح اس بات کی تصدیق نہیں کر رہے ہیں کہ آیا اب بھی سب ایسا ہی ہے۔‘ واضح رہے کہ ماضی میں جب ایران نے اسرائیل کو ڈرونز سے نشانہ بنایا تو برطانیہ نے قبرص سے آر اے ایف ٹائفون طیارے بھیجے تاکہ انھیں مار گرایا جا سکے۔‘
Source: social media
ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا
اسرائیلی وزارتِ دفاع کی عمارت پر ایرانی میزائل گرنے پر اسرائیلی میڈیا خاموش
ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل فائر کر دیے، اسرائیلی فوج کا تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے دیزفل میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا
امریکا نے یوکرین سے بعض میزائل اور دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیا
اسرائیل کے ایران کے خلاف حملے جاری، اہم شخصیت پر قاتلانہ حملہ
ایران نے این پی ٹی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی
’یہ ایک انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے‘ اسرائیلی صدر
ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی
کرپٹو کوائنز کی فروخت، صدر ٹرمپ نے پانچ کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کمائے