ایرانی فورسز نے ملک کے شمالی مغربی حصے میں اسرائیل کی جانب سے جاسوسی کے مشن پر بھیجے گئے متعدد جاسوس ڈرونز کو کامیابی سے مار گرا دیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ فورسز نے سلماس کے سرحدی علاقے میں کامیابی سے اسرائیلی جاسوس ڈرونز کو مار گرایا جنہوں نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے مزید بتایا کہ ڈرونز جاسوسی کے مشن پر ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ ایران نے ہفتے کی علی الصبح تک اسرائیل پر جوابی میزائل حملے کیے جن میں کم از کم دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ ایران کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جوابی حملے جاری ہیں۔ رات سے اب تک ایران اسرائیل پر پانچ میزائل حملے کر چکا ہے جبکہ آج صبح تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں پھر دھماکے سنے گئے۔
Source: social media
اسرائیل نے جان بوجھ کر ایران میں جوہری ایندھن کو نشانہ بنانے سے گریز کیا: امریکی اخبار
اصفہان میں جوہری سائٹ پر ’چار اہم عمارتوں‘ کو نقصان پہنچا: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی
اسرائیل-ایران فضائی حملے: پوپ لیو کی 'استدلال' کی اپیل، مذاکرات کا مطالبہ
امریکی اہداف کو نشانہ نہ بنایا جائے ، عراقی حکومت کا ایران سے مطالبہ
ایران کا اسرائیل کے جاسوس ڈرون گرانے کا اعلان... اسرائیل پر 2000 میزائل داغنے کی تیاری
ماکروں نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا
ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل فائر کر دیے، اسرائیلی فوج کا تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ٹیرف کے خلاف امریکی عدالت کا فیصلہ، وائٹ ہاؤس کا اعلی عدالت جانے کا اعلان
غزہ میں بچوں کا قتل عام، برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر کو لاجواب کردیا
امریکی وفاقی اپیل کورٹ نے عارضی طور پر ٹرمپ کے زیادہ تر محصولات کو بحال کر دیا