فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کی طرف سے کیے گئے بھرپور حملے کی تعریف کر دی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سینئر رہنما عزت الرشیق نے اپنے بیان میں ایرانی حملے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے جدید آئرن ڈوم اور ڈیوڈز سلنگ میزائل ڈیفنس سسٹم کے باوجود ایران کی جانب سے کامیاب حملے کی تعریف کرتے ہیں۔ سینئر حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیل کے جدید ترین دفاع ناکام ہو چکے ہیں اور وہ اس آگ سے ضرور دوچار ہوگا جو اس نے طویل عرصے سے خطے کے لوگوں میں بھڑکائی ہوئی ہے۔ عزت الرشیق نے کہا کہ ایران کا سخت ردعمل ثابت کرتا ہے کہ جواب کے بغیر تکبر نہیں اور سزا کے بغیر کوئی جارحیت نہیں۔ گزشتہ روز حماس نے اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے دنیا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مشترکہ مؤقف اپنائے اور اسرائیل کے جرائم کا خاتمہ کرے۔ حماس کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جارحیت ایک خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کا خطرہ ہے۔ حماس نے کہا کہ نیتن یاہو کی انتہا پسند حکومت خطے کو کھلے محاذ آرائیوں میں گھسیٹنے کی عکاسی کرتی ہے۔ مزاحمتی تنظیم نے ایران پر حملے کو ایک وحشیانہ جارحیت قرار دیا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کی ایک واضح خلاف ورزی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اب تصدیق ہوگئی ہے کہ اسرائیل پورے خطے کیلیے ایک خطرہ ہے۔ حماس نے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، سینئر کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کی شہادت پر ایرانی قیادت اور شہریوں سے گہری تعزیت کی۔
Source: social media
اسرائیل نے جان بوجھ کر ایران میں جوہری ایندھن کو نشانہ بنانے سے گریز کیا: امریکی اخبار
اصفہان میں جوہری سائٹ پر ’چار اہم عمارتوں‘ کو نقصان پہنچا: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی
اسرائیل-ایران فضائی حملے: پوپ لیو کی 'استدلال' کی اپیل، مذاکرات کا مطالبہ
امریکی اہداف کو نشانہ نہ بنایا جائے ، عراقی حکومت کا ایران سے مطالبہ
ایران کا اسرائیل کے جاسوس ڈرون گرانے کا اعلان... اسرائیل پر 2000 میزائل داغنے کی تیاری
ماکروں نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا
ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل فائر کر دیے، اسرائیلی فوج کا تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ٹیرف کے خلاف امریکی عدالت کا فیصلہ، وائٹ ہاؤس کا اعلی عدالت جانے کا اعلان
غزہ میں بچوں کا قتل عام، برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر کو لاجواب کردیا
امریکی وفاقی اپیل کورٹ نے عارضی طور پر ٹرمپ کے زیادہ تر محصولات کو بحال کر دیا