اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ لیکن نیو یارک میں کاروباری روز کے آغاز پر سٹاک مارکیٹوں سے آنے والا ردعمل کوئی خاص نہیں ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ کاروباری حضرات کو فی الحال یہ یقین نہیں ہے کہ معاملات کس سمت میں آگے بڑھیں گے یا کتنے خراب ہوں گے۔ ایس اینڈ پی 500 اور نسداک میں کاروبار کے پہلے گھنٹے میں ایک فیصد سے بھی کم گراوٹ دیکھی گئی۔ تاہم تیل کی قیمتوں میں اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ آنے والے دنوں میں چیزوں کی قیمتیں بڑھیں گی۔ فی الحال برینٹ کروڈ کا بینچ مارک سات فیصد بلند ہو کر فی بیرل 73 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا دارومدار اس بات پر بھی ہو گا کہ دونوں ممالک میں کشیدگی کتنا عرصہ جاری رہتی ہے۔
Source: social media
ایران کے اسرائیل پر تازہ حملوں میں 10 افراد زخمی
ایرانی میزائل حملے روکنے میں امریکی فوج نے اسرائیل کی مدد کی: امریکی حکام
ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا
ایران کے جوابی حملے میں اسرائیل کا جدید دفاعی نظام ناکام ہوگیا، حماس
ماکروں نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا
تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی صحافی
نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج ہوا ہے: ترجمان ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن
اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے : چین
اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں نطنز کی ایٹمی تنصیب تباہ کر دی گئی، آئی اے ای اے
ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی فوج پریس بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلی
دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ
لبنان نے نتائج سے خبردار کر دیا، حزب اللہ کی اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی