اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کے فضائی حملوں میں ایران کی نطنز جوہری تنصیب کے زیر زمین سینٹری فیوجز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ حملہ ان کئی فضائی کارروائیوں کا حصہ تھا جو اسرائیل نے ایران کے مختلف مقامات پر کیں۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق، "نطنز کے زیر زمین حصے کو نقصان پہنچا ہے، جہاں متعدد منزلوں پر مشتمل یورینیم افزودگی کی تنصیبات، سینٹری فیوجز، بجلی کے کمرے اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر موجود تھا"۔ فوج کا مزید کہنا ہے کہ اس حملے میں اس اہم تنصیباتی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا گیا جو نہ صرف نطنز کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا ذریعہ ہے بلکہ ایرانی جوہری پروگرام کو ہتھیار بنانے کی طرف لے جانے میں بھی مددگار ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں نطنز کی جوہری تنصیب مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نطنز جو ملک کے وسط میں یورینیم افزودگی کی مرکزی تنصیب ہے کئی بار فضائی حملوں کا نشانہ بنی۔ ایرانی ٹی وی پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں تنصیبات سے اٹھتے دھویں کے بادل دکھائے گئے اور بتایا گیا کہ جمعے کی صبح نطنز میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی صوبہ اصفہان میں واقع نطنز جوہری مرکز پر نئے دھماکوں کی بھی اطلاع دی گئی۔ ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے مطابق حملے سے نطنز کی تنصیب کو نقصان ضرور پہنچا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات میں کسی قسم کی تابکاری یا کیمیائی آلودگی کے آثار نہیں ملے۔ تنظیم کے بیان میں کہا گیا کہ "تنصیب کے متعدد حصے متاثر ہوئے ہیں اور نقصان کا مکمل اندازہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں"۔ ادھر اقوام متحدہ کے تحت قائم ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کی طرف سے تابکاری میں کسی غیر معمولی اضافے کی اطلاع نہیں دی گئی۔ ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا کہ ایران نے مطلع کیا ہے کہ نہ ہی نطنز اور نہ ہی بوشہر جوہری پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ ایجنسی کے مطابق اصفہان کی جوہری تنصیب بھی محفوظ ہے۔ گروسی نے کہا کہ "ہم ایران کی صورت حال کا بہ غور جائزہ لے رہے ہیں اور مقامی انسپکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں"۔
Source: social media
اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا
ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی، اب وقت آگیا ہے کہ اسے روکا جائے: انتونیو گوتریس
ایران پر اسرائیلی حملے میں کوئی فوجی مدد فراہم نہیں کی، برطانیہ
ایرانی میزائل حملے روکنے میں امریکی فوج نے اسرائیل کی مدد کی: امریکی حکام
ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
ایران کے اسرائیل پر تازہ حملوں میں 10 افراد زخمی
اسرائیل کی کئی ایرانی شہروں پر بمباری، 20 سینئر کمانڈر، 6 ایٹمی سائنسداں، 78 شہری شہید، 300 زخمی
اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں نطنز کی ایٹمی تنصیب تباہ کر دی گئی، آئی اے ای اے
ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی فوج پریس بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلی
دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی صحافی
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 150 میزائل داغ دیے، 22 اسرائیلی زخمی
ایران پر حملے میں درجنوں ریڈار سسٹم اور میزائل پلیٹ فارم تباہ کر دیے: اسرائیلی فوج
ہم نے ایران کو ڈیل کرنے کا موقع دیا، اگلے حملے اس سے بھی زیادہ جارحانہ ہیں: ٹرمپ