ایران پر اسرائیل نے حملے کیے ہیں، تہران اور تبریز سمیت کئی شہروں پر بم باری میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاس دارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور ایرو اسپیس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ سمیت 20 سینئر فوجی کمانڈر شہید ہو گئے۔ اسرائیلی حملوں میں ایران کے بیلسٹک میزائل سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا، نطنز کے جوہری ری ایکٹر اور دیگر جوہری تنصیبات پر حملے کیے گئے، نطنز کے جوہری ری ایکٹر سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے، حملوں میں 6 جوہری سائنس دان بھی شہید ہو گئے ۔ ایرانی ایٹمی توانائی کمیشن نے نطنز جوہری تنصیب کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کر دی، تہران اور تبریز سمیت 12 صوبوں میں اسرائیلی حملوں میں 78 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے، اسرائیل نے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دے دی۔ حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں کے ردِعمل میں حزب اللًّہ اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گی، اسرائیلی حملوں کے بعد اتوار کو مسقط میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات منسوخ کردیے گئے۔
Source: social media
ایران کے اسرائیل پر تازہ حملوں میں 10 افراد زخمی
ایرانی میزائل حملے روکنے میں امریکی فوج نے اسرائیل کی مدد کی: امریکی حکام
ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا
ایران کے جوابی حملے میں اسرائیل کا جدید دفاعی نظام ناکام ہوگیا، حماس
ماکروں نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا
تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی صحافی
نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج ہوا ہے: ترجمان ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن
اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے : چین
اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں نطنز کی ایٹمی تنصیب تباہ کر دی گئی، آئی اے ای اے
ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی فوج پریس بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلی
دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ
لبنان نے نتائج سے خبردار کر دیا، حزب اللہ کی اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی