International

ایران: مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا

ایران: مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا

اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد ایرانی شہر مشہد، قُم میں مقاماتِ مقدسہ پر ہزاروں افراد جمع ہوگئے۔ قُم میں واقع مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا جو کہ انتقام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایرانی میں عوام کی جانب سے صیہونی حکومت کے خلاف سخت انتقام کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اسرائیل کی جانب سے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے شہر تہران میں میزائل حملے سے نشانہ بنانے کے بعد ایران کی جانب سے قُم کی مسجد میں انتقام کی نشانی سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments