اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے تمام ڈرون مار گرائے ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو شیلٹرز کے قریب رہنے کی ضرورت نہیں۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے کیے گئے تقریباً 100 ڈرون حملوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنادیا۔ اسرائیل نے ایران پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا تھا، جوابی بیلسٹک حملوں کے خدشے پر اسرائیل میں ہائی الرٹ کردیا گیا تھا۔ ایران نے اسرائیلی حملوں کے بعد تل ابیب کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے بعد ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز بھیجے تھے۔ اس سے قبل اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے جس میں عسکری و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی میں 200 طیاروں نے حصہ لیا۔ اسرائیلی حملوں میں ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف، سربراہ پاسداران انقلاب کے علاوہ 6 سائنسدانوں کی شہادت ہوئی ہے۔
Source: social media
اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا
ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی، اب وقت آگیا ہے کہ اسے روکا جائے: انتونیو گوتریس
ایران پر اسرائیلی حملے میں کوئی فوجی مدد فراہم نہیں کی، برطانیہ
ایرانی میزائل حملے روکنے میں امریکی فوج نے اسرائیل کی مدد کی: امریکی حکام
ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
ایران کے اسرائیل پر تازہ حملوں میں 10 افراد زخمی
اسرائیل کی کئی ایرانی شہروں پر بمباری، 20 سینئر کمانڈر، 6 ایٹمی سائنسداں، 78 شہری شہید، 300 زخمی
اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں نطنز کی ایٹمی تنصیب تباہ کر دی گئی، آئی اے ای اے
ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی فوج پریس بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلی
دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی صحافی
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 150 میزائل داغ دیے، 22 اسرائیلی زخمی
ایران پر حملے میں درجنوں ریڈار سسٹم اور میزائل پلیٹ فارم تباہ کر دیے: اسرائیلی فوج
ہم نے ایران کو ڈیل کرنے کا موقع دیا، اگلے حملے اس سے بھی زیادہ جارحانہ ہیں: ٹرمپ