International

اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارتی مشنوں کو بند کرنے کی ہدایت دی

اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارتی مشنوں کو بند کرنے کی ہدایت دی

تل ابیب، 13 جون : اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارتی مشنوں کو بند کرنے کی ہدایت دی ہے اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کہیں بھی باہر نکلتے ہوئے ایسی کوئی بھی علامت ظاہر نہ کریں جس سے ان کا اسرائیلی یا یہودی ہونا نظر آئے ۔ العربیہ کے مطابق یہ بات اسرائیلی حکام کی طرف سے اسرائیلی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر اس وقت اپ لوڈ کی گئی جب ایران پر اسرائیل نے وسیع پیمانے پر حملے کیے ۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل موجودہ صورتحال میں قونصلر سروسز پیش نہیں کر سکے گا۔ اس لیے شہری مقامی سیکیورٹی حکام کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دینے کے لیے مقامی سیکیورٹی حکام سے رجوع کریں۔وہب سائٹ پر اس سلسلے میں کوئی متعین تاریخ یا وقت نہیں دیا گیا کہ کب تک سفارتی مشن بند رہیں گے ۔ اس سلسلے میں برلن میں اسرائیلی سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا تاہم مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد گفتگو کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ جرمنی یہودیوں کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کر رہا ہے ۔ اس سلسلے میں سٹاک ہوم میں دیکھا گیا ہے کہ یہودی عبادت گاہوں کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ پولیس سرگرمیاں بھی نظر آرہی ہیں اور عبادت گاہ کی نزدیکی پارکنگ میں بھی پولیس موجود ہے ۔ یاد رہے جمعہ کی صبح اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر میزائل حملے کیے ہیں اور ایرانی فوجی قیادت کے علاوہ اہم شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments