International

ایرانی رہنماؤں اورسائنسدانوں کی ہلاکت کی تصدیق،خامنہ ای کی اسرائیل کودردناک جواب کی دھمکی

ایرانی رہنماؤں اورسائنسدانوں کی ہلاکت کی تصدیق،خامنہ ای کی اسرائیل کودردناک جواب کی دھمکی

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا بیان نشر کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح ایران کے مختلف علاقوں پر کی گئی وسیع فضائی بم باری پر اسرائیل کو "سخت سزا" دی جائے گی۔ بم باری میں جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ خامنہ ای نے کہا "اسرائیل کو سخت سزا ملے گی"۔ انھوں نے تصدیق کی کہ اس اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی رہنما اور سائنس دان ہلاک ہوئے ہیں۔ سپریم لیڈر نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر کیے گئے وسیع حملوں، جن میں جوہری مراکز اور دار الحکومت تہران بھی نشانہ بنے، ان کے سنگین نتائج ہوں گے۔ خامنہ ای نے بیان میں کہا "اس جرم کے ذریعے صہیونی وجود نے اپنے لیے ایک تلخ اور دردناک انجام لکھ دیا ہے، اور وہ اسے ضرور بھگتے گا۔" اسی دوران ایرانی مسلح افواج نے بھی اسرائیل کو ان حملوں پر "سخت رد عمل" کی دھمکی دی ہے۔ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ترجمان ابو الفضل شکارچی نے کہا "ایرانی مسلح افواج اس صہیونی حملے کا ضرور جواب دیں گی۔" اُنھوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کو "بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اور اُسے ایرانی مسلح افواج کے شدید رد عمل کا انتظار کرنا چاہیے۔" ادھر اسرائیل نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ اس نے ایران کی جوہری تنصیبات کو اس لیے نشانہ بنایا تاکہ تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے۔ ایرانی میڈیا اور عینی شاہدین نے کئی مقامات پر دھماکوں کی اطلاع دی، جن میں ملک کی مرکزی یورینیم افزودگی کی تنصیب بھی شامل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments