International

اسرائیلی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور چیف آف سٹاف کے قتل کی تصدیق

اسرائیلی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور چیف آف سٹاف کے قتل کی تصدیق

ایرانی سرکاری میڈیا نے جمعے کے روز تصدیق کی ہے کہ پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق سلامی کی ہلاکت اُس وقت ہوئی جب اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔ یہ اطلاع ایرانی خبر رساں ایجنسی "مہر" نے بھی دی ہے۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایران کے دو نمایاں ایٹمی سائنسدان فریدون عباسی دوانی اور محمد مهدی طهرانجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل کو قوی یقین ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری بھی اس وسیع فضائی کارروائی میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اس اہلکار نے کہاکہ "زیادہ امکان یہی ہے کہ ایرانی چیف آف اسٹاف اور چند اہم ایٹمی ماہرین اسرائیلی فضائی حملوں کی ابتدائی لہر میں مارے گئے"۔ تاہم ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی "ارنا" کا کہنا ہے کہ محمد باقری زندہ ہیں اور اس وقت جنگی صورتحال کی نگرانی کے لیے کمانڈ سینٹر میں موجود ہیں۔ اسی تناظر میں ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے "رائٹرز" کو بتایا کہ ایرانی قیادت نے ہنگامی سکیورٹی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ فوجی بیان کے مطابق "کچھ دیر قبل اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں جنگی طیاروں نے کارروائی کے پہلے مرحلے میں ایران کے مختلف علاقوں میں موجود درجنوں فوجی و ایٹمی اہداف کو نشانہ بنایا۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments