سری لنکا نے 85 چینی شہریوں کو کئی ماہ حراست میں رکھنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعے کو سری لنکن حکام نے بتایا کہ یہ چینی شہری بینکوں سے رقوم ہتھیانے کے لیے سائبر کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مشتبہ چینی شہریوں پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے سیاحتی ویزے کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔ سری لنکن حکام نے ڈی پورٹ کرتے ہوئے ہر ایک کو 250 ڈالر جرمانہ کیا۔ ایک سینیئر سری لنکن عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’چینی شہریوں کو آن لائن فراڈ کے لیے بین الاقوامی بینکوں کو نشانہ بنانے کے الزام میں گذشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔‘ انہوں نے بتایا کہ اس گروپ میں 13 خواتین بھی شامل تھیں۔ چینی شہریوں کو سری لنکن ایئر لائنز کی ایک چارٹرڈ فلائٹ سے جمعے کی صبح روانہ کیا گیا۔ اُن کے جنوبی چین کے شہر گوانزو لے جانے والے طیارے میں سری لنکن پولیس اور چین سکیورٹی سٹاف بھی تھا۔ دریں اثنا سری لنکا کی پولیس نے کہا ہے کہ وسطی ضلع کینڈی کی ایک عدالت نے گروپ سے ضبط کیے گئے الیکٹرانک آلات کو چینی حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ ملک بدر کیے جانے والے افراد اُن 230 چینی مردوں اور عورتوں میں شامل تھے جنہیں اکتوبر میں سائبر کرائم کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ دیگر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ چین کے شہریوں پر سری لنکا میں سائبر کرائم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو: فری پکس سری لنکا میں چینی سفارت خانے نے اُس وقت کہا تھا کہ بیجنگ حکومت کے اندرون ملک سائبر کرائم کرنے والے پیشہ ور افراد کے خلاف کریک ڈاؤن نے کچھ لوگوں کو بیرون ملک جانے پر مجبور کیا ہے۔ گزشتہ سال سری لنکن پولیس نے دیگر 200 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا تھا جن میں زیادہ تر انڈین شہری تھے۔ اُن پر بھی آن لائن مالیاتی فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
Source: social media
اسرائیل کو روکنا ناگزیر ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایران اسرائیل جنگ، 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بے گھر ہوگئے
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ دونوں معیشتوں کے لیے تباہ کن بننے لگی
’بوم بوم تل ابیب‘ اسرائیل کی تباہی پر بنا گانا سوشل میڈیا پر وائرل
آن لائن مالیاتی فراڈ، سری لنکا سے 85 چینی شہری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈی پورٹ
برطانیہ کا ایران سے اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس بلانے کا اعلان
اسرائیل اور ایران کے تنازع کی وجہ سے دنیا ایک بحران کی جانب بڑھ رہی ہے: انتونیو گوتریس
اسرائیل جنگ کے دوران شمالی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری، مزید 73 شہید
شمالی کوریا نے اسرائیل کو ’کینسر‘ قرار دے دیا
برطانوی اسلحہ اسرائیل بھجوانے کے خلاف انسانی حقوق کارکنوں کا احتجاج،
یورپی رہنماؤں سے سنجیدہ اور باوقار بات چیت ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ
ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ کی بیرونی دیواروں کے ساتھ ادا کی
ہمارے میزائل حملوں کی طاقت بڑھ رہی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب