International

’بوم بوم تل ابیب‘ اسرائیل کی تباہی پر بنا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

’بوم بوم تل ابیب‘ اسرائیل کی تباہی پر بنا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

ایران کے تابڑ توڑ جوابی حملوں نے صیہونی ریاست کا غرور خاک میں ملادیا جس سے اسرائیل کا دنیا بھر میں مذاق بنایا جارہا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ تنازع اور ایک دوسرے پر حملوں کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے، اس دوران دونوں ممالک کی جانب سے میزائل حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن سوشل میڈیا اور دنیا بھر کی توجہ اس وقت اسرائیل کی صورتحال پر مرکوز ہے، کیونکہ وہ طویل عرصے سے غزہ پر حملے کرتا رہا ہے، جب کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے اسرائیل کو دن میں تارے دکھا دیے اور ایسا جواب دیا کہ دنیا حیران رہ گئی۔ اس صورتحال پر دنیا بھر میں اسرائیل کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور اسی تناظر میں ’بوم بوم تل ابیب‘ نامی ایک گانا بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گانا اطالوی نژاد امریکی شہری لوکاس گیج نے لکھا ہے لیکن اسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، گانے کی ویڈیو میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے حملوں کی فوٹیج کا استعمال کیا گیا ہے۔ بوم بوم تل ابیب گانے میں اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، گانے کے بول میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے برے اعمال کا نتیجہ بھگتنا پڑ رہا ہے، پہلے وہ غزہ میں معصوم بچوں کے قتل پر خوش ہوتا تھا اور اب خود اس کا خون بہنے کا وقت آ چکا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے باعث اسرائیلی نیوز چینل فورٹین کے اینکرز اور مہمان کو براہِ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگتے ہوئےت دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، اسٹوڈیو میں موجود میزبان، مہمان اور پروڈیوسر فوری طور پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور پروگرام اچانک بند ہوگیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments