International

شمالی کوریا نے اسرائیل کو ’کینسر‘ قرار دے دیا

شمالی کوریا نے اسرائیل کو ’کینسر‘ قرار دے دیا

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک کینسر ہے اور مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے بیماری بن چکا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی امن و سلامتی کو تباہ کرنے کا سب سے بڑا مجرم ہے، اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان شمالی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت غیر مستحکم مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کو جنم دے سکتی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے، تل ابیب ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کررہا ہے۔ شمالی کوریا نے امریکا اور یورپی ممالک کو مداخلت نہ کرنے کی بھی تنبیہ کی ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جارحیت رک جائے تو ایران بات چیت کے لیے تیار ہے، ایران اٹمی پروگرام پرامن ہے، ہمیشہ آئی اے ای اے کی نگرانی میں رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محفوظ شدہ جوہری تنصٰبات پر حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ برطانیہ اور ای یو حکام کے ساتھ دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments