International

برطانوی اسلحہ اسرائیل بھجوانے کے خلاف انسانی حقوق کارکنوں کا احتجاج،

برطانوی اسلحہ اسرائیل بھجوانے کے خلاف انسانی حقوق کارکنوں کا احتجاج،

فلسطین کے حامی انسانی حقوق کے سرگرم کارکن احتجاج کرتے ہوئے برطانیہ کی 'رائل ایئر فورس' کے اڈے میں داخل ہو گئے۔ جہاں کارکنوں نے 'ری فیولنگ' اور ٹرانسپورٹیشن میں استعمال ہونے والے فوجی طیاروں کو نقصان پہنچایا۔ فلسطین کے حق میں مہم چلانے والے انسانی حقوق گروپ 'فلسطین ایکشن' نے کہا ہے کہ اس کے دو کارکن فوجی ایئربیس کے اندر داخل ہوگئے۔ یہ ایئر بیس آکسفورڈ شائر میں واقع ہے۔ جہاں انہوں نے سپرے کا استعمال کیا اور جہازوں کو نقصان پہنچایا۔ یہ گروپ اسرائیل کو برطانیہ سے فوجی کارگو بھیجے جانے کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہا ہے۔ نیز اس ایئربیس سے غزہ کی جاسوسی کے لیے اڑنے والے طیاروں کے علاوہ امریکی طیاروں کی ری فلنگ کے لیے استعمال ہونے کی وجہ سے احتجاجی کارکنوں نے ایئربیس پر احتجاج کیا۔ یہ بات اس گروپ کے ترجمان نے ایک ویڈیو کی شکل میں جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ جبکہ ایک ویڈیو اس واقعے کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جنگ میں صرف ملوث نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اس کا کردار ہے اور پورے مشرق وسطیٰ میں جنگی جرائم میں شامل ہے۔ جمعہ کے روز برطانوی وزیر اعظم نے ایئر بیس پر احتجاجی کارکنوں کی اس چڑھائی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا 'یہ رائل ایئر فورس کے خلاف غنڈہ گردی کا ارتکاب ہے۔ ہماری ایئر فورس برطانیہ کی بہترین نمائندگی کرتی ہے اور اس کے اہلکار اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔ ہم ان کو دفاع کی ذمہ داریاں ادارے کرنے پر ان کی حمایت کرتے ہیں۔' کیر سٹارمر کا یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر آیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم ان کی حمایت کریں جو ہمارا دفاع کرتے ہیں۔ پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments