ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آج یورپی رہنماؤں سے سنجیدہ اور باوقار بات چیت ہوئی۔ جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ایک بار پھر سفارت کاری پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کے تسلسل کی حمایت کرتے ہیں، یورپی رہنماؤں سے مستقبل قریب میں دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہیں، واضح کر دیا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کیخلاف اسرائیل نے بلاجواز جنگ مسلط کی، اسرائیلی جارحیت امن اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ پوری طاقت کے ساتھ علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
Source: social media
اسرائیل کو روکنا ناگزیر ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایران اسرائیل جنگ، 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بے گھر ہوگئے
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ دونوں معیشتوں کے لیے تباہ کن بننے لگی
’بوم بوم تل ابیب‘ اسرائیل کی تباہی پر بنا گانا سوشل میڈیا پر وائرل
آن لائن مالیاتی فراڈ، سری لنکا سے 85 چینی شہری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈی پورٹ
برطانیہ کا ایران سے اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس بلانے کا اعلان
اسرائیل اور ایران کے تنازع کی وجہ سے دنیا ایک بحران کی جانب بڑھ رہی ہے: انتونیو گوتریس
اسرائیل جنگ کے دوران شمالی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری، مزید 73 شہید
شمالی کوریا نے اسرائیل کو ’کینسر‘ قرار دے دیا
برطانوی اسلحہ اسرائیل بھجوانے کے خلاف انسانی حقوق کارکنوں کا احتجاج،
یورپی رہنماؤں سے سنجیدہ اور باوقار بات چیت ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ
ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ کی بیرونی دیواروں کے ساتھ ادا کی
ہمارے میزائل حملوں کی طاقت بڑھ رہی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب