International

ہمارے میزائل حملوں کی طاقت بڑھ رہی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب

ہمارے میزائل حملوں کی طاقت بڑھ رہی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہمارے میزائل حملوں کی طاقت بڑھ رہی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب، حیفہ اور بیرشیبہ پر میزائل ہدف پر لگے ہین، اسرائیلی فوجی اڈوں کو ہمارے میزائلوں نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔ آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر مسلسل حملے ہماری قوت کا ثبوت ہیں۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ جب تک اسرائیلی جارحیت بند نہیں ہوتی حملے جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافائل گروسی نے خبردار کیا ہے کہ بوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملہ انتہائی سنگین نتائج لاسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بوشہر میں ہزاروں کلوگرام نیوکلیئر مواد موجود ہے جس پر براہ راست حملے سے تابکاری کا وسیع اخراج ہو سکتا ہے۔ رافائل گروسی نے خدشہ ظاہر کیا کہ بجلی کی دو بنیادی لائنیں بند ہوئیں تو ری ایکٹر کا کور پگھل سکتا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تابکاری پھیل سکتی ہے، بوشہر پر حملےکی صورت میں وسیع پیمانے پر انخلا ہو سکتا ہے۔ سربراہ آئی اے ای اے کا کہنا تھا کہ تہران نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹر پر حملہ بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جوہری تنصیبات پر حملہ کبھی نہیں ہونا چاہیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments