ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ دونوں ملکوں کی معیشت کو متاثر کررہی ہے، اسرائیل کا مالی خسارہ حد سے تجاوز کرنے کے خطرے میں ہے جبکہ تیل ایرات کی تیل برآمدات آدھی رہ گئی ہیں۔ ؤتفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ دونوں معیشتوں کے لیے تباہ کن بننے لگیں ، اسرائیلی حملوں میں 240 ایرانی شہید جبکہ ایران کے حملوں میں 24 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ اسرائیل کی تاریخ کا سب سے مہنگا جنگی دور ہے ، جس میں اخراجات 67.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں ، ایران سے جنگ کے ابتدائی 2 دنوں میں اسرائیل کو 1.45 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ سال 2023 میں اسرائیلی دفاعی بجٹ 17 ارب ڈالر اور 2024میں بڑھ کر28ارب ڈالر ہوگیا تھا ، اب 2025 کے لیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ 34 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے۔ اسرائیل کا مالی خسارہ حد سے تجاوز کرنے کے خطرے میں ہے اور شرح 4.9 فیصد تک پہنچ گئی۔ سال 2024 میں 60 ہزار اسرائیلی کمپنیاں بند ہوچکی ہیں ساتھ ہی سیاحت اور کاروبار متاثر ہے جبکہ ایران کیخلاف طویل جنگ اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی تیل برآمدات بھی آدھی رہ گئی ہیں، آئل جزیرے سے تیل برآمدات مکمل طورپررک گئی ہیں جبکہ جنوبی پارس بھی نشانہ بن چکا، جو ایران کی مجموعی گیس پیداوار کا 80 فیصد فراہم کرتا ہے۔ ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث تیل برآمدات 90 فیصد تک پہلے ہی کم ہوچکی تھیں سال 2016 میں ایران 2.8ملین بیرل روزانہ برآمد کرتا تھا اور اب صرف 2 لاکھ بیرل تک محدود ہوگئی ہے۔ ایرانی ریال 2018 سے اب تک 90 فیصد قدر کھو چکا ہے، افراط زرکی سرکاری شرح 40 فیصد ہے ، ماہرین کے مطابق حقیقی شرح 50 فیصد سے زائد ہے۔ ایران کا دفاعی بجٹ صرف12 ارب ڈالر ہے، جو جی ڈی پی کا 3 سے 5 فیصد ہے جبکہ ایرانی زرمبادلہ ذخائر 33 ارب ڈالر ہے تاہم جنگی اخراجات ذخائر کو داؤ پر لگا سکتے ہیں۔
Source: social media
اسرائیل کو روکنا ناگزیر ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایران اسرائیل جنگ، 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بے گھر ہوگئے
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ دونوں معیشتوں کے لیے تباہ کن بننے لگی
’بوم بوم تل ابیب‘ اسرائیل کی تباہی پر بنا گانا سوشل میڈیا پر وائرل
آن لائن مالیاتی فراڈ، سری لنکا سے 85 چینی شہری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈی پورٹ
برطانیہ کا ایران سے اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس بلانے کا اعلان
اسرائیل اور ایران کے تنازع کی وجہ سے دنیا ایک بحران کی جانب بڑھ رہی ہے: انتونیو گوتریس
اسرائیل جنگ کے دوران شمالی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری، مزید 73 شہید
شمالی کوریا نے اسرائیل کو ’کینسر‘ قرار دے دیا
برطانوی اسلحہ اسرائیل بھجوانے کے خلاف انسانی حقوق کارکنوں کا احتجاج،
یورپی رہنماؤں سے سنجیدہ اور باوقار بات چیت ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ
ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ کی بیرونی دیواروں کے ساتھ ادا کی
ہمارے میزائل حملوں کی طاقت بڑھ رہی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب