امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہ بنائے۔ عرب نیوز کے مطابق مارکو روبیو نے جاری بیان میں کہا کہ ’ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں ہیں اور خطے میں امریکی افواج کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔‘ ’میں یہ واضح کر دوں: ایران کو امریکی مفادات اور اس کے اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔‘ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے یکطرفہ طور پر یہ قدم اٹھایا ہے کیونکہ اس کے خیال میں اپنے دفاع کے لیے یہ آپریشن ضروری تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملوں کی مخالفت میں بیان کے چند گھنٹوں بعد اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔ مارکو روبیو نے اپنے قریبی اتحادی ملک پر تنقید کیے بغیر کہا کہ ’اسرائیل نے ہمیں مشورہ دیا تھا کہ ان کے خیال میں یہ قدم ان کے اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا ’صدر ٹرمپ اور انتظامیہ نے اپنی افواج کے تحفظ اور اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کے لیے تمام اقدامات اٹھا لیے ہیں۔‘ امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کابینہ کا اجلاس طلب کر رہے ہیں۔ امریکی اور ایرانی عہدیداروں سمیت عمانی ثالثوں کے مطابق یورینیم کی افزودگی کے بڑھتے ہوئے پروگرام پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور طے تھا۔ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ ’ہو سکتا ہے‘ تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے پرامن حل کی امید کا اظہار کیا۔ امریکی انٹیلی جنس نے عندیہ دیا تھا کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے اور امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا تھا کہ اسرائیل آنے والے دنوں میں حملہ کر سکتا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں ہنگامی حالات کی مکمل منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں امریکی شہریوں کو نکالنے کا امکان بھی شامل ہے۔
Source: social media
ایرانی میزائل حملے روکنے میں امریکی فوج نے اسرائیل کی مدد کی: امریکی حکام
نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج ہوا ہے: ترجمان ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن
ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی، اب وقت آگیا ہے کہ اسے روکا جائے: انتونیو گوتریس
ایران پر اسرائیلی حملے میں کوئی فوجی مدد فراہم نہیں کی، برطانیہ
اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا
ایران کے جوابی حملے میں اسرائیل کا جدید دفاعی نظام ناکام ہوگیا، حماس
ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ
دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی صحافی
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 150 میزائل داغ دیے، 22 اسرائیلی زخمی
اسرائیل کی کئی ایرانی شہروں پر بمباری، 20 سینئر کمانڈر، 6 ایٹمی سائنسداں، 78 شہری شہید، 300 زخمی
لبنان نے نتائج سے خبردار کر دیا، حزب اللہ کی اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی
حملے سے قبل تہران کو پر سکون رکھنے کے لیے اسرائیل کا میڈیا کے سہارے چکمہ؟
ہم نے ایران کو ڈیل کرنے کا موقع دیا، اگلے حملے اس سے بھی زیادہ جارحانہ ہیں: ٹرمپ