سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت اور سخت الفاظ میں اظہارِ افسوس کیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے ان حملوں کو "کھلی جارحیت" قرار دیا جو ایران کی خود مختاری اور سلامتی کے خلاف ہیں، اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی صریح خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔ آج جمعے کے روز وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ "مملکتِ سعودی عرب، اسلامی جمہوریہ ایران کے برادر عوام کے خلاف اسرائیل کی کھلی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کتی ہے، اس لیے کہ یہ حملے ایران کی خود مختاری اور سلامتی کو مجروح کرتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں"۔ سعودی عرب ان بھیانک حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیتا ہے کہ عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان حملوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدام کرے۔" واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعے کی صبح اعلان کیا تھا کہ اس نے ایران کے جوہری اہداف کو نشانہ بنایا تاکہ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکا جا سکے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ اور عینی شاہدین نے اطلاع دی کہ ان حملوں میں ایران کی مرکزی یورینیم افزودگی تنصیب سمیت متعدد مقامات پر دھماکے سنے گئے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ان حملوں کو "اسرائیل کی تاریخ کا فیصلہ کن لمحہ" قرار دیا اور کہا کہ یہ کارروائیاں ان ایرانی سائنس دانوں اور میزائل فیکٹریوں کے خلاف ہیں جو جوہری بم بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو کے مطابق یہ کارروائیاں کئی دن جاری رہیں گی۔ ادھر اسرائیل نے ایرانی رد عمل کے خدشے کے تحت ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے، کیوں کہ ایران کی جانب سے میزائل یا ڈرون حملوں کا خطرہ موجود ہے۔
Source: social media
ایرانی میزائل حملے روکنے میں امریکی فوج نے اسرائیل کی مدد کی: امریکی حکام
نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج ہوا ہے: ترجمان ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن
ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی، اب وقت آگیا ہے کہ اسے روکا جائے: انتونیو گوتریس
ایران پر اسرائیلی حملے میں کوئی فوجی مدد فراہم نہیں کی، برطانیہ
اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا
ایران کے جوابی حملے میں اسرائیل کا جدید دفاعی نظام ناکام ہوگیا، حماس
ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ
دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی صحافی
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 150 میزائل داغ دیے، 22 اسرائیلی زخمی
اسرائیل کی کئی ایرانی شہروں پر بمباری، 20 سینئر کمانڈر، 6 ایٹمی سائنسداں، 78 شہری شہید، 300 زخمی
لبنان نے نتائج سے خبردار کر دیا، حزب اللہ کی اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی
حملے سے قبل تہران کو پر سکون رکھنے کے لیے اسرائیل کا میڈیا کے سہارے چکمہ؟
ہم نے ایران کو ڈیل کرنے کا موقع دیا، اگلے حملے اس سے بھی زیادہ جارحانہ ہیں: ٹرمپ