International

ایران کے خلاف کامیاب ابتدائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی عوام کو پناہ گاہوں میں رہنا ہوگا: یاہو

ایران کے خلاف کامیاب ابتدائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی عوام کو پناہ گاہوں میں رہنا ہوگا: یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر ایک "انتہائی کامیاب ابتدائی حملہ" کیا ہے۔ یہ بیان آج جمعے کے روز ان اسرائیلی حملوں کے بعد دیا گیا جو ایران کے اندر مختلف مقامات پر کیے گئے۔ حملوں میں ایرانی عسکری رہنماؤں اور جوہری سائنس دانوں کی ہلاکت کے علاوہ، متعدد فوجی و جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن میں نطنز کا جوہری مرکز شامل ہے۔ یہ ایران میں یورینیم کی افزدوگی کا سب سے بڑا مقام سمجھا جاتا ہے۔ نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا "ہم نے ایک انتہائی کامیاب ابتدائی حملہ کیا ہے… اور ہم مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔" اُنھوں نے کہا کہ ایران پر کیے گئے یہ ابتدائی حملے "انتہائی کامیاب" تھے۔ نتین یاہو نے اسرائیلی عوام سے کہا کہ وہ سلامتی سے متعلق عسکری ہدایات پر عمل کریں، کیوں کہ "شہریوں کو طویل وقت کے لیے پناہ گاہوں میں رہنا پڑ سکتا ہے۔" نیتن یاہو نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ "ایرانی حملوں میں اعلیٰ درجے کے کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔" اس سے پہلے، یوٹیوب پر نشر کردہ ایک خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی حملے "چند دنوں تک جاری رہ سکتے ہیں، جتنا وقت بھی اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے درکار ہو۔" دو اسرائیلی حکام نے بتایا کہ اسرائیل آئندہ چند گھنٹوں میں ایرانی ردِعمل کی توقع کر رہا ہے، اور ممکن ہے کہ ایران سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے۔ اس حوالے سے اسرائیل کا کہنا ہے کہ اُسے ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، کیونکہ اس کے پاس خفیہ معلومات تھیں کہ تہران جوہری ہتھیار کے حصول کی جانب "نقطہ عدم واپسی" کے قریب پہنچ چکا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ "ایرانی نظام کئی دہائیوں سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، دنیا نے سفارتی ذرائع سے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی، مگر اس نے انکار کر دیا۔" تاہم، فوج نے وہ مبینہ ثبوت ظاہر نہیں کیے جو حال ہی میں حاصل کیے گئے ہیں۔ فوج کے مطابق جنگ کے آغاز سے ایرانی نظام کی جانب سے ایسے ہتھیاری اجزا تیار کرنے کی کوشش میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے جو جوہری بم بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ فوجی بیان میں مزید کہا گیا کہ "گزشتہ چند مہینوں میں ایرانی جوہری پروگرام میں نمایاں تیزی آئی ہے، جس کے نتیجے میں تہران جوہری ہتھیار کے حصول سے کہیں زیادہ قریب ہو چکا ہے۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments