غزہ اور یوکرین پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان ’’مغرب ساکھ کھو سکتا ہے‘‘ پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طنز کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل ایگنس کالامارڈ نے غزہ کی صورت حال پر مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا، انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی ساکھ صرف الفاظ سے بحال نہیں ہوگی۔ ایک ٹوئٹ میں ایگنس کالامارڈ نے لکھا ’’میکرون نے متنبہ کیا ہے کہ مغرب یوکرین اور غزہ جنگوں پر اپنی ساکھ کھو سکتا ہے۔ کیا واقعی؟ ساکھ تو 19 ماہ قبل کھو گئی تھی، جب اس نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی پر اپنی پیچیدگی کے باعث کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، اب اس ساکھ کو بحال کرنے میں الفاظ سے کہیں زیادہ وقت لگے گا۔‘‘ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ مغرب کی خاموشی اسرائیل کے مظالم میں شریک جرم بنی، انسانی حقوق کی رہنما نے اسرائیل پر ہتھیاروں کی ترسیل بند کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ ایگنس کالامارڈ نے یورپی یونین سے اسرائیل سے تجارتی معاہدے واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے، انھوں نے کہا کہ عالمی عدالت کے وارنٹس پر عمل درآمد ضروری ہے۔
Source: social media
امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے دو ریاستی حل کانفرنس سے دور رہنے کی اپیل کر دی
سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا
اپوزیشن کو دھچکا، اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد
غزہ کے ساتھ سرحد پر کسی بھی دورے کے لیے پیشگی منظوری درکار ہوتی ہے: مصر
اسرائیلی عدالت نے فریڈم فلوٹیلا کے آٹھ انسانی حقوق کارکنوں کو قید رکھنےکا حکم دےدیا
صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما سے رابطوں کا خیرمقدم کریں گے، وائٹ ہاؤس
"حج نے دکھوں کا مداوا کیا، چہرے پر مسکراہٹ لوٹ آئی" فلسطینی خاتون حاجیہ کا جذباتی بیان
واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی معاہدہ ’طے پا گیا‘، حتمی منظوری امریکی اور چینی صدور دیں گے
ٹرمپ کے بارے میں اپنی بعض پوسٹوں پر نادم ہوں : ایلون مسک کا یُو ٹرن
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ
ایک بار پھر ... اسرائیل نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولیاں چلا دیں
گورنر کیلیفورنیا نے فوجی تعیناتی پر ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا
دہشتگردی کی سازش کا الزام، کینیڈا سے پاکستانی شہری امریکا بدر
اسرائیلی وزیرِاعظم کا ’محتاط‘ انداز میں قیدیوں کی رہائی پر ’پیش رفت‘ کا دعویٰ