اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے اپوزیشن کا پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنیسٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں 120 میں سے 61 ارکان نے اس بل کی مخالفت کی، جبکہ 53 نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے یہ بل اس امید کے ساتھ پیش کیا تھا کہ وہ یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی کے متنازع مسئلے پر نیتن یاہو حکومت کی اتحادی جماعتوں کی ناراضی کا فائدہ اٹھا کر قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کر لے گی۔ یہ ووٹنگ قبل از وقت انتخابات کے امکان کی ابتدائی کڑی تھی، جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اگر انتخابات ہوتے ہیں تو وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی زیر قیادت حکومتی اتحاد نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بل کے خلاف ووٹ دیا اور اپوزیشن کی حکمت عملی کو روک دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب اپوزیشن کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا دوسرا بل پیش کرنے کے لیے کم از کم 6 ماہ انتظار کرنا پڑے گا جبکہ اگلے عام انتخابات 2026ء کے آخر میں متوقع ہیں۔ یاد رہے کہ نیتن یاہو کی دائیں بازو کی جماعت لیکود پارٹی نے 2022ء میں 6 دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دی تھی۔
Source: social media
غزہ :اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 21 افراد سمیت 29 فلسطینی قتل کر ڈالے
مارکو روبیو کی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خلاف ایران کو تنبیہ
ایران کے خلاف کامیاب ابتدائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی عوام کو پناہ گاہوں میں رہنا ہوگا: یاہو
ایرانی رہنماؤں اورسائنسدانوں کی ہلاکت کی تصدیق،خامنہ ای کی اسرائیل کودردناک جواب کی دھمکی
اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ، تہران دھماکوں سے گونج اُٹھا
یورینیم کی افزودگی کا نیا مقام پہلے ہی تعمیر ہو چکا ہے : سربراہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم
غزہ :اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 21 افراد سمیت 29 فلسطینی قتل کر ڈالے
اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ، تہران دھماکوں سے گونج اُٹھا
ایرانی رہنماؤں اورسائنسدانوں کی ہلاکت کی تصدیق،خامنہ ای کی اسرائیل کودردناک جواب کی دھمکی
ایران کے خلاف کامیاب ابتدائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی عوام کو پناہ گاہوں میں رہنا ہوگا: یاہو
مارکو روبیو کی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خلاف ایران کو تنبیہ
چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے، اسرائیلی فوج
سعودی عرب کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل کا فضائی حدود بند، بن گوریون ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا