International

ٹرمپ کے بارے میں اپنی بعض پوسٹوں پر نادم ہوں : ایلون مسک کا یُو ٹرن

ٹرمپ کے بارے میں اپنی بعض پوسٹوں پر نادم ہوں : ایلون مسک کا یُو ٹرن

شدید تنقید کے باہمی تبادلے سے بھرپور ہفتہ گزارنے کے بعد، امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اپنے بعض مواقف پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔ آج بدھ کے روز "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں مسک نے کہا "مجھے گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ کے بارے میں کی گئی بعض پوسٹوں پر ندامت ہے۔" ساتھ ہی انھوں نے یہ تسلیم کیا کہ وہ حد سے تجاوز کر گئے تھے اور اس معاملے میں بہت آگے نکل گئے تھے۔ دو روز قبل صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹیسلا کے سربراہ کے ساتھ ان کا تعلق اچھا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ "میں ان کے لیے نیک خواہشات کا متمنی ہوں"۔ مسک نے اس بیان پر رد عمل میں ایک صارف کی طرف سے شیئر کردہ ٹرمپ کی وڈیو پر دل کی ایموجی لگا کر نرمی کا عندیہ دیا۔ یہ اختلاف گزشتہ جمعرات کو اچانک اس وقت شروع ہوا جب سابق اتحادی رہنماؤں کے درمیان بجٹ کے منصوبے پر تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ایلون مسک نے اس منصوبے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جسے ٹرمپ "بہت شان دار" قرار دے رہے تھے۔ نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ صدر ٹرمپ نے مسک کو پاگل قرار دیا اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کا الزام تک لگا دیا، جب کہ اسپیس ایکس کے سی ای او مسک نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی انتخابی حمایت نہ ہوتی تو ٹرمپ جیت نہ پاتے۔ یہ لفظی جنگ اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب مسک نے ٹرمپ کے اُس عظیم بجٹ منصوبے کی سخت مذمت کی، جسے صدر کانگریس سے منظور کروانا چاہتے ہیں۔ مسک نے اسے "بڑا، مکروہ اور شرم ناک منصوبہ" قرار دیا۔ یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ہوا جب محض ایک ہفتہ قبل ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایلون مسک کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی تھی، جو وفاقی اخراجات میں کمی کی ذمہ دار اتھارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی مدت پوری کر چکے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments