International

ٹرمپ کا ایلون مسک کو خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ

ٹرمپ کا ایلون مسک کو خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" میں ان کی خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ دے کر رخصت کیا۔ اس موقع پر اوول آفس میں ایک مختصر مگر اہم تقریب بھی منعقد کی گئی، ایلون مسک اب دوبارہ اپنی کمپنیوں جیسے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی قیادت سنبھالیں گے۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ ایلون مسک نے واشنگٹن کے پرانے طریقے بدل ڈالے، ہم نے بے شمار غیر ضروری معاہدے منسوخ کیے اور اربوں ڈالر کی بچت کی۔ تقریب کے دوران ایلون مسک نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور ان کی ٹی شرٹ پر لکھا تھا جو ان کےڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی پروگرام کی طرف اشارہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی ٹیم شاندار کام کر رہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔ ایلون مسک نے حکومتی اداروں میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں کیں، جس سے ہزاروں وفاقی ملازمین برطرف یا سبکدوش ہوئے اور کئی حکومتی ایجنسیاں مکمل یا جزوی طور پر بند کر دی گئیں۔ اس دوران کئی اہم سرکاری ادارے متاثر ہوئے، جن میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی شامل ہے جو دنیا بھر میں غریبوں کے لیے امداد فراہم کرتا تھا۔ بوسٹن یونیورسٹی کے محققین کے مطابق ان کٹوتیوں کے باعث لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑیں یا وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ ابتدائی طور پر ایلون مسک نے 1 سے 2 کھرب ڈالر کی بچت کا دعویٰ کیا تھا، مگر بعد میں یہ ہدف کم ہو کر 150 ارب ڈالر رہ گیا۔ ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کی ویب سائٹ پر بچت 175 ارب ڈالر ظاہر کی گئی ہے، مگر اس ڈیٹا میں کئی خامیاں اور مبالغہ آرائیاں سامنے آ چکی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments