برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹامر نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال "دن بہ دن بد تر ہوتی جا رہی ہے" اور یہ انتہائی ضروری ہے کہ فلسطینی علاقے کو فوری طور پر مزید انسانی امداد فراہم کی جائے۔ آج پیر کے روز اسکاٹ لینڈ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا برطانیہ اس معاملے میں کوئی اقدام کرے گا، تو انھوں نے کہا "غزہ میں حالات ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔" انھوں نے مزید کہا "اسی لیے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں… ہمیں بالکل واضح ہونا ہوگا کہ انسانی امداد کو جلد از جلد اور بڑی مقدار میں پہنچنا چاہیے، کیوں کہ فی الوقت جو امداد پہنچ رہی ہے وہ نا کافی ہے اور اس کمی کے باعث شدید تباہی ہو رہی ہے۔" یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب آج صبح اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر ان فلسطینی شہریوں پر گولیاں چلائیں جو رفح کے جنوبی علاقے میں "غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن" کے امدادی مرکز سے امداد حاصل کرنے جا رہے تھے۔ یہ بات العربیہ کے نمائندے نے بتائی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی غزہ میں تین فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں اکثریت ان افراد کی تھی جو مغربی رفح میں امداد وصول کر رہے تھے۔ اسی دوران، اسرائیلی جنگی کشتیوں نے غزہ کے ساحل پر موجود ماہی گیروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے شمال مغربی علاقوں پر کئی فضائی حملے کیے، جب کہ توپ خانے نے مشرقی غزہ کے علاقے التفاح پر شدید گولہ باری کی۔ اسی طرح، ایک اسرائیلی ڈرون نے غزہ کے شمالی حصے میں موجود شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔
Source: social media
ایران اسرائیل جنگ : خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
روسی صدر اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان ملاقات: ’ایران کے خلاف بلااشتعال اسرائیلی حملوں کا کوئی جواز نہیں‘
تہران میں جیل، بسیج فورس کے ہیڈکوارٹر اور فردو جوہری مرکز پر نئے اسرائیلی حملے
ایرانی میزائل حملے کے سبب ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے: اسرائیلی وزیر
ایران کے پاس اب بھی 9ہزار کلو افزودہ یورینیم موجود ہے، سربراہ آئی اے ای اے
ٹرمپ اب بھی ایران سے مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں، وائٹ ہاؤس
پوری دنیا کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر امریکہ کا شکر گزار ہونا چاہیے: اسرائیلی مندوب
ایرانی پارلیمنٹ کا ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے پرغور
تہران کے قلب میں "غیر معمولی طاقت" کے ساتھ حملے کر رہے ہیں : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے، فردو تنصیب دوبارہ نشانہ
اکھلیش یادو نے لیا سخت ایکشن،تین اراکین اسمبلی کو سماجوادی پارٹی سے کیا باہر
امریکی یا اسرائیلی زمینی حملے تک ایران میں رجیم چینج کا امکان نہیں: چینی تجزیہ کار
ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس کے ملے جلے پیغامات سے امریکی فوجیوں کو لاحق خطرات میں اضافہ
روس نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیا