International

روس نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیا

روس نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیا

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب فاسیلی نبی نژیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ امریکہ نے کھل کر اسرائیل کا ساتھ دیا اور کشیدگی میں کمی کی اپیلوں کو نظرانداز کر دیا۔ انہوں نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو "غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز" قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ "یہ حیران کن ہے کہ واشنگٹن تہران سے تحمل کا مطالبہ کرتا ہے مگر اسرائیل کی کارروائیوں پر خاموش ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کسی کو معلوم نہیں کہ اس بحران کے اگلے مراحل میں کتنی بڑی تباہی اور انسانی تکالیف جنم لیں گی"۔ روسی مندوب کے مطابق "یہ واضح ہے کہ امریکہ سفارتی حل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا"۔ انہوں نے بتایا کہ روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی کے لیے ایک مسودۂ قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کیا ہے۔ ادھر چین کے اقوام متحدہ میں نمائندے نے کہا کہ "ایران کے جوہری مسئلے کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے اور پرامن راستہ اختیار کرنے کی امید باقی ہے"۔ انہوں نے زور دیا کہ "تنازع کے تمام فریق بالخصوص اسرائیل فوری طور پر جنگ بندی پر رضامند ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے "ایران پر امریکہ کے حملوں کی شدید مذمت" کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments