International

حملے بند نہ ہوئے تو محاصرے کا سامنا کرنا پڑے گا: اسرائیلی وزیر کا حوثیوں کو انتباہ

حملے بند نہ ہوئے تو محاصرے کا سامنا کرنا پڑے گا: اسرائیلی وزیر کا حوثیوں کو انتباہ

یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے حوثیوں کو خبردار کیا ہے جب تک وہ اسرائیل پر حملے بند نہیں کرتے بحری اور فضائی ناکہ بندی کا سامنا کریں گے۔ منگل کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل کا لمبا ہاتھ فضا اور سمندر میں کہیں بھی پہنچ جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حوثی گروپ نے اسرائیلی سرزمین کی طرف میزائل داغنا جاری رکھا تو اسے اسے سخت جواب دیا جائے گا۔ ان پر مزید حملے کیے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیر نے یمنی بندرگاہ پر کامیاب حملہ کرنے پر اپنی بحریہ کی ستائش بھی کی۔ اسرائیلی فوج نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس کی بحریہ نے حدیدہ کی بندرگاہ پر بمباری کی ہے۔ حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بندرگاہ کو دو اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی بحریہ کے میزائل بردار بحری جہازوں نے ریاست اسرائیل کے خلاف دہشت گرد حوثی حکومت کے جارحانہ حملوں کے جواب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوج نے پیر کے روز حوثیوں کے زیر کنٹرول یمنی بندرگاہوں راس عیسیٰ، حدیدہ اور الصلیف میں موجود لوگوں کو خبردار کیا اور ان کو علاقے خالی کرنے کا کہا تھا۔ اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر درجنوں حملے کیے ہیں۔ حوثیوں نے اسرائیل کی طرف درجنوں راکٹ اور ڈرون بھی داغے ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر کو روک دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق جواب میں اسرائیل نے غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں پر تقریباً 10 حملے حملے کیے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments