International

دہشتگردی کی سازش کا الزام، کینیڈا سے پاکستانی شہری امریکا بدر

دہشتگردی کی سازش کا الزام، کینیڈا سے پاکستانی شہری امریکا بدر

دہشتگردی کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری محمد شاہزیب خان کو کینیڈا سے امریکا بدر کردیا گیا۔ 20 سال کے محمد شاہزیب خان کے خلاف نیویارک میں فردِ جرم داخل کی گئی ہے اور انہیں امریکا کی عدالت میں آج پیش کیا جائے گا۔ شاہزیب خان کو پچھلے برس ستمبر میں کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کو دہشتگرد تنظیم داعش کی مدد کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق شاہزیب خان نے نیویارک میں یہودیوں پر حملہ کرنے کےلیے امریکا آنے کی کوشش کی، ایف بی آئی اور شراکت داروں کی مدد سے حملہ نہیں ہونے دیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments