International

امریکا میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں شروع

امریکا میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں شروع

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن کریک ڈاؤن کے خلاف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے، بڑی تعداد میں گرفتاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ امریکا کی مختلف ریاستوں تک پھیل گیا ہے، امیگریشن حکام کے خلاف بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کی گرفتاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں، نیویارک میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جہاں پولیس نے 83 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سان فرانسسکو میں 150 اور شکاگو میں 17 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، گورنر ٹیکساس نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے، کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں فوج کو شہریوں کو حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، 700 میرینز اور 4 ہزار نیشنل گارڈ لاس اینجلس میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے وفاقی ایجنٹوں کے جانب سے متعدد چھاپوں کے دوران درجنوں افراد کی گرفتاری کے بعد پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس پر لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments