International

اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

ایرانی سینئر قانون ساز کا کہنا ہے کہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی جمعہ کو (آج) اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ یہ اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں ایران پر صیہونی ریاست کے حملوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کو اب اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج سے سخت، سبق آموز، افسوسناک اور تباہ کن ردعمل کی توقع رکھنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون ساز نے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم ایرانی شہریوں کے خون کا فوری اور فیصلہ کن ردعمل اور بدلہ لیا جائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments