برلن : جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفول نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کا خاتمہ صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے اور میدانِ جنگ سے روس کو مکمل شکست دینا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کو امن مذاکرات میں ایک "مضبوط پوزیشن” دلانے کے لیے اس کی مدد کرنا ضروری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس جرمنی کے لیے خطرہ بن رہا ہے اور اسی لیے جرمنی اپنی فوج کو مضبوط کر رہا ہے اور دفاعی اخراجات بڑھا رہا ہے۔ مزید برآں دی مرر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی کے نئے چانسلر فریڈرش مرز کے اقتدار میں آنے کے بعد روس کے خلاف جرمنی کا رویہ اور سخت ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جوہان وڈیفول نے بتایا کہ یوکرین کو دی جانے والی جرمن میزائلوں سے حملے کی حدود ختم کر دی ہیں، یوکرین کو ٹورس میزائل دینے کا اشارہ بھی دیا ہے، جن کی رینج 500 کلومیٹر ہے اور یہ ماسکو تک مار کر سکتے ہیں۔ جرمنی نے یوکرین کو 5.2 ارب یورو (تقریباً 5.6 ارب ڈالر) کی فوجی امداد کا بھی اعلان کیا ہے، جس کا زیادہ تر حصہ یوکرین میں ہی دور مار ہتھیاروں کی تیاری پر خرچ ہوگا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ان اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی اب جنگ میں براہ راست شامل ہو چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جرمنی ماضی میں بھی ایسی ہی پالیسیوں کے باعث تباہی کی طرف گیا تھا۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کی شکست کا تصور غیر حقیقی تھا، یوکرین نے مزاحمت کی مگر ناکام رہا، یوکرین کو مضبوط پوزیشن دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی کو روس سے خطرہ ہے، دفاعی اخراجات میں اضافہ ناگزیر ہے، جرمن وزیر خارجہ نے یوکرین کیلئے5.6 ارب ڈالر کے نئے دفاعی پیکج کا بھی اعلان کیا۔
Source: social media
فرانس اپنے ساحلی علاقے سے فلسطینی ریاست ’تراش‘ سکتا ہے: امریکی ایلچی
امریکہ میں ’یہود مخالف حملے‘ کو میڈیا نے ہوا دی: اسرائیل
وائٹ ہاؤس نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا عمل معطل کر دیا
غزہ کی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے : برطانوی وزیر اعظم
شاہ مراکش کی عید پر عوام سے مویشیوں کی قربانی نہ کرنے کی دوبارہ اپیل
استنبول: روس یوکرین امن مذاکرات کا دوسرا دور، شدید زخمی اور نوجوان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
امریکہ نے غیر ملکی جنگجوؤں کو شامی فوج میں شامل کرنے کا گرین سگنل دے دیا
ایران کو کسی بھی صورت یورینیم کی افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے : ٹرمپ
القسام بریگیڈز کا جبالیہ میں اسرائیلی فوج پر حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ، خان یونس اور دیر البلح میں بھی جھڑپیں
حوثی جنگجوؤں کا تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
جنوبی غزہ: امداد کے منتظر بےگھر افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
امدادی مراکز کے قریب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جانے فلسطینیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے: اقوام متحدہ
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا مومی مجسمہ چوری ہوگیا
غزہ کے شہداء و اسیران کے 500 اہلِ خانہ کی دوسری کھیپ مکہ مکرمہ پہنچ گئی