پاکستان کے شہر کراچی کی ملیر جیل سے پیر کو رات گئے 100 سے زیادہ قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع ہے۔ فرار کے دوران قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ حکام کے مطابق جھڑپوں کے دوران ایف سی اور جیل کے چار اہلکار زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک قیدی کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’فرار ہونے والے 46 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 18سے 20 قیدی لاپتہ ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’فرار ہونے والے باقی قیدیوں کو صبح تک دوبارہ پکڑ لیا جائے گا۔ ان کے کوائف موجود ہیں گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔ کوئی خطرناک قیدی فرار نہیں ہوا۔‘ ضیا لنجار نے مزید بتایا کہ ’زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ماڑی گیٹ پر ایک ہزار سے 700 قیدی جمع ہوئے اور گیٹ توڑ کر فرار ہوئے۔ یہ سنجیدہ نوعیت کا واقعہ ہے، اس میں کوتاہی بھی ہو سکتی ہے۔‘ صوبائی وزیر داخلہ نے رات گئے ملیر جیل کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس رینجرز اور ایف سی نے سرچ آپریشن مکمل کرکے جیل کا کنٹرول سنبھال لیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی نے واقعے کے بعد ملیر جیل کا دورہ کیا اور مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’ملیر جنگ میں زیادہ تر منشیات کے قیدی ہوتے ہیں جو ایک قسم کے نفسیاتی مریض ہوتے ہیں، واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کی اور زیادہ تر فرار ہونے والے قیدیوں کو پھر گرفتار کر لیا گیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات حسن سہتو کے مطابق ’قیدیوں نے نہ صرف پولیس پر تشدد کیا بلکہ اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا۔ واقعے کے بعد جیل کے اطراف وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔‘ انہوں نے بتایا کہ ’کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران قیدیوں کی بڑی تعداد بیرکس سے باہر نکلی۔‘ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور جیل کے اطراف سرچ آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں سے جیل کے اطراف جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Source: social media
لبیک اللھم لبیک کی روح پرور صدائیں، حجاج آج کا دن منیٰ کی خیمہ بستی میں گزاریں گے
غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 شہری مارے گئے ہیں: وزرات صحت
ٹرمپ کی پوتی سے شادی کا خواہشمند نوجوان گرفتار
خان یونس : سکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی جاں بحق
اس سال حج کی قربانیوں میں معاونت کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال
خامنہ ای: امریکی تجاویز ہمارے مفادات کے خلاف ہیں، یورینیم افزودگی معطل نہیں کریں گے
یوکرین ڈرونز سے نمٹنے کے لیے روس کا مدار میں 100 سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ
ایلون مسک کی ٹرمپ کے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر تنقید
لندن میں قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کرنے والا ملعون مجرم قرار
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی