پیرس کے ایک عجائب گھر سے صدر ایمانویل میکرون کا مومی مجسمہ چوری ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 خواتین اور 1 مرد سیاحوں کا روپ دھار کر گریون میوزیم میں داخل ہونے کے بعد کپڑے بدل کر مینٹیننس والوں کا روپ دھار لیا، پھر 40 ہزار یورو مالیت کا مومی مجسمہ چرا کر ہنگامی راستے سے باہر نکل گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر کا مجسمہ گرین پیس کے کارکنوں نے احتجاجاً چرا لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میوزیم ترجمان کے مطابق گرین پیس کے کارکنان نے فون کال کرکے وعدہ کیا ہے کہ وہ مجسمے کو نقصان پہنچائے بغیر واپس کر دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین پیس کے کارکنوں نے یوکرین پر حملے کے بعد فرانس اور روس کے درمیان گیس، کیمیائی کھاد اور جوہری شعبوں میں اقتصادی تعلقات کے خلاف احتجاج میں مومی مجسمے کو چرا کر روسی سفارت خانے کے سامنے چند منٹ کے لیے رکھ دیا۔ کارکنوں نے مومی مجسمے پر روس کا جھنڈا لہرایا، جبکہ ایک شخص نے پیلے رنگ کے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا، جس پر ’کاروبار ہی کاروبار‘ کا نعرہ لکھا تھا۔ کارکنوں نے احتجاجاً جعلی نوٹ بھی اُڑائے۔ گرین پیس فرانس کے سربراہ جین فرانکوئس جولیارڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے، فرانس دوہرا کھیل کھیل رہا ہے۔ ایمانویل میکرون ایک جانب یوکرین کی حمایت کرتے ہیں لیکن فرانسیسی کمپنیوں کو روس کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کی بھی ترغیب دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میکرون کو ان کی ایک خاص ذمہ داری کی وجہ سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی صدر کو روس کے ساتھ تجارتی معاہدے ختم کرنے والے یورپی رہنماؤں میں پہل کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ 2022 میں روس نے یوکرین پر حملہ کیا، اس وقت سے فرانس نے بڑھ چڑھ کر یوکرین کی حمایت کی ہے۔
Source: social media
لبیک اللھم لبیک کی روح پرور صدائیں، حجاج آج کا دن منیٰ کی خیمہ بستی میں گزاریں گے
غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 شہری مارے گئے ہیں: وزرات صحت
ٹرمپ کی پوتی سے شادی کا خواہشمند نوجوان گرفتار
خان یونس : سکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی جاں بحق
اس سال حج کی قربانیوں میں معاونت کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال
خامنہ ای: امریکی تجاویز ہمارے مفادات کے خلاف ہیں، یورینیم افزودگی معطل نہیں کریں گے
یوکرین ڈرونز سے نمٹنے کے لیے روس کا مدار میں 100 سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ
ایلون مسک کی ٹرمپ کے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر تنقید
لندن میں قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کرنے والا ملعون مجرم قرار
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی