International

وائٹ ہاؤس نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا عمل معطل کر دیا

وائٹ ہاؤس نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا عمل معطل کر دیا

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاملے پر بالواسطہ مذاکرات کے چھٹے دور کے انعقاد کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیفٹ نے گزشتہ ہفتے ایک ہدایت نامہ جاری کیا، جس میں تہران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی تمام سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا گیا۔ یہ بات امریکی ذرائع نے بتائی۔ تاہم، امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" کے مطابق وائٹ ہاؤس سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک ذریعے نے واضح کیا کہ "انتہائی دباؤ" کی مہم اب بھی جاری ہے۔ یہ نیا حکم سب سے پہلے قومی سلامتی کونسل اور محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام کو پہنچایا گیا، جس کے بعد اس حوالے سے وزارت خارجہ اور مشرق وسطیٰ کے امور سے متعلقہ اہل کاروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ یہ ہدایات 21 مئی کے بعد سامنے آئیں، جب محکمہ خزانہ نے معمول کے تحت پابندیوں کی درجہ بندی کے عمل کو منجمد کر دیا۔ اس تاریخ کے بعد ایران پر کسی نئی امریکی پابندی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد صرف نئی پابندیوں کے نفاذ کے عمل کو سست کرنا اور اس کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہے، خاص طور پر ان حساس جوہری مذاکرات کی روشنی میں۔ جب کہ بعض دیگر افراد کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ اس اچانک روک سے کچھ اہم فریق حیران رہ گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے پابندیوں کی معطلی پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ اگر اس حوالے سے کوئی نیا فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے 30 مئی کو اعلان کیا تھا کہ تہران کے ساتھ جوہری پروگرام کے سلسلے میں جلد معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments