International

غزہ میں امدادی مراکز ایک روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان

غزہ میں امدادی مراکز ایک روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان

اسرائیلی فوج نے غزہ میں امدادی تقسیم کے مراکز کی طرف جانے والی سڑکوں کو جنگی زون قرار دے دیا ہے اور جس کے باعث تمام امدادی مرکز بدھ کو ایک دن کے لیے بند رکھے جائیں گے۔ غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن (جی ایف ایف) کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مراکز کو ’اپڈیٹ، تنظیم نو اور بہتری کے کاموں‘ کے لیے بند کر رہا ہے اور اب وہ جمعرات سے دوبارہ امداد کی تقسیم شروع کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے امداد کی تقسیم میں متحرک غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن (جی ایف ایف) ایک متنازع امریکی و اسرائیل کی حمایت یافتہ امدادی نیٹ ورک ہے ۔ دوسری جانب ایک علیحدہ بیان میں اسرائیلی فوج نے لوگوں کو امدادی مراکز میں داخل ہونے یا ان کی طرف جانے والی سڑکوں پر سفر کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ منگل کی رات کو ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 27 فلسطینی مارے گئے۔ یہ تین دنوں میں تیسرا ہلاکت خیز واقعہ ہے جو جی ایچ ایف کے مرکز کی طرف جانے والے راستے پر پیش آیا۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ فوجیوں نے مشتبہ افراد کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ’مخصوص‘ راستوں سے ہٹ کر‘ ان کی طرف بڑھنے لگے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے فوجی غزہ کے شہریوں کو امدادی مراکز تک پہنچنے سے نہیں روک رہے۔ منگل کے واقعے کے بعد خان یونس میں ناصر اسپتال کے ڈائریکٹر عاطف الحوت نے کہا کہ زخمی افراد کو گولیوں کے زخموں کے ساتھ لایا گیا اور مغربی رفح میں امداد کے انتظار میں موجود شہریوں کے ہجوم پرمبینہ طور پر اسرائیلی افواج نے فائرنگ کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments