International

غزہ کے شہداء و اسیران کے 500 اہلِ خانہ کی دوسری کھیپ مکہ مکرمہ پہنچ گئی

غزہ کے شہداء و اسیران کے 500 اہلِ خانہ کی دوسری کھیپ مکہ مکرمہ پہنچ گئی

سعودی عرب کی وزارتِ مذہبی امور، دعوت و ارشاد نے خادمِ حرمین شریفین کے پروگرام کے تحت فلسطین سے تعلق رکھنے والے 500 عازمینِ حج کی دوسری جماعت کا استقبال کیا، جو کہ غزہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس طرح اب تک اس پروگرام کے تحت مدعو کیے گئے حجاج کی تعداد 1000 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تمام مہمان وزارت کی جانب سے فراہم کردہ مکمل سہولیات کے ساتھ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے اور وہاں سے مکہ مکرمہ میں اپنے قیام کی جگہ منتقل کیے گئے۔ ضیوف الرحمان نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے انہیں اس پروگرام کے تحت مناسکِ حج ادا کرنے کا موقع دیا اور حجاج کرام کی خدمت میں حکومت کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دی جانے والی اعلیٰ سطح کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ خادمِ حرمین شریفین کا یہ پروگرام اس سال 100 ممالک سے تعلق رکھنے والے 2443 عازمینِ حج کو حج، عمرہ اور زیارت کے لیے مدعو کر رہا ہے۔ ان کی مکہ مکرمہ میں آمد یکم ذی الحج سے جاری ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments