اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ امدادی مراکز کے قریب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جانے فلسطینیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی غیر جانب دار تحقیقات ہونی چاہئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے امداد کے لیے آنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں اب تک 3 فلسطینی شہید جبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے فائرنگ کے ان واقعات پر غیر جانبدار تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے اہلکاروں کے مطابق فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ اتوارکی صبح شروع ہوا تھا تو پیر کے دن بھی جاری رہا۔ نہتے شہریوں پر فائرنگ کے اس طریقہ کار کو دنیا بھر کی امدادی تنظیموں کے جانب سے مذمت کی جارہی ہے، جنہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس طرح شہری تنظیم کھو دیں گے اور امداد تقسیم کرنا مشکل ہوجائےگا، اور بد دلی پھیلے گی۔
Source: social media
لبیک اللھم لبیک کی روح پرور صدائیں، حجاج آج کا دن منیٰ کی خیمہ بستی میں گزاریں گے
غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 شہری مارے گئے ہیں: وزرات صحت
ٹرمپ کی پوتی سے شادی کا خواہشمند نوجوان گرفتار
خان یونس : سکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی جاں بحق
اس سال حج کی قربانیوں میں معاونت کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال
خامنہ ای: امریکی تجاویز ہمارے مفادات کے خلاف ہیں، یورینیم افزودگی معطل نہیں کریں گے
یوکرین ڈرونز سے نمٹنے کے لیے روس کا مدار میں 100 سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ
ایلون مسک کی ٹرمپ کے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر تنقید
لندن میں قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کرنے والا ملعون مجرم قرار
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی