International

روس میں مسافر ٹرین پر پل گرگیا، ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک

روس میں مسافر ٹرین پر پل گرگیا، ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک

روس کے علاقے بریانسک میں پُل ٹرین پر گرنے سے ٹرین ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق افسوسناک واقعے میں 30 مسافر زخمی ہوئے ہیں، کمسن سمیت کئی افراد شدید زخمی ہیں جس کے باعث اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ماسکو ریلویز کے مطابق واقعہ سنگل ٹریک پر پیش آیا ہے جس میں مسافر ٹرین نمبر 86 متاثر ہوئی۔ ٹرین کلیموف سے ماسکو جارہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ آپریشنز کے دوران یہ واقعہ غیر قانونی مداخلت کے سبب پیش آیا، جس میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ رپورٹس کے مطابق ہائی وے اے 240 کے ایک سیکشن پر یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات پونے گیارہ بجے پیش آیا، جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے حادثے کے سلسلے میں برایانسک کے گورنر الیکژنڈر بوگوماج کے ساتھ ایک ویڈیو میٹنگ میں واقعہ کی معلومات حاصل کی۔ سرکاری افسروں کے ذریعہ جاری تصاویر میں ٹرین کے ڈبے بُری طرح ٹوٹے پھوٹے دکھائی دیئے، جن کے چاروں اطراف پُل کے ملبے پھیلے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ٹرین پٹری سے اتر کر سڑک پر گری ہوئی نظر آ رہی ہے۔ موقع پر ہنگامی ٹیمیں اور عام لوگ مدد کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ افسروں نے حادثے کے لیے کسی خاص گروپ کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے روسی افسروں نے یوکرین حمایت یافتہ گروپوں پر ریلوے کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ دسمبر 2023 میں یوکرینی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین کی خفیہ ایجنسی نے سائبیریا میں ایک ریلوے دھماکہ کیا تھا، جو چین کے ساتھ تجارت میں استعمال ہوتی تھی۔ اس واقعہ پر نہ تو روس اور نہ ہی یوکرین نے سرکاری طور پر تبصرہ کیا تھا۔ روس کے باجا ٹیلی گرام چینل کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی نتائج سے پُل کو اڑانے کے اشارے ملتے ہیں۔ حالانکہ چینل نے دعوے کی حمایت کرنے کے لیے ثبوت نہیں دیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments