ہندوستان کے پڑوسی ملک نیپال میں ان دنوں کافی افراتفری مچی ہوئی ہے۔ ملک میں راج شاہی کی بحالی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا نیپال کے سابق وزیر داخلہ کمل تھاپا سمیت قریب نصف درجن لوگوں کو اتوار (یکم جون) کو راجدھانی کاٹھمنڈو میں راج شاہی حامیوں کے مظاہرے کے دوران ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔ راج شاہی کو بحال کرنے اور نیپال کو ہندو ریاست کے طور پر قائم کرنے کی تحریک کے چوتھے دن راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی (آر پی پی) اور آر پی پی نیپال سمیت راج شاہی کے حامی جماعتوں نے تحریک کے چوتھے دن یہاں نارائن چَور میں احتجاج کیا۔ کاٹھمنڈو واقع نارائن ہیٹی پیلیس کے آس پاس احتجاج اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس جگہ کے آس پاس بھی بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
Source: socila media
فرانس اپنے ساحلی علاقے سے فلسطینی ریاست ’تراش‘ سکتا ہے: امریکی ایلچی
امریکہ میں ’یہود مخالف حملے‘ کو میڈیا نے ہوا دی: اسرائیل
وائٹ ہاؤس نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا عمل معطل کر دیا
غزہ کی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے : برطانوی وزیر اعظم
شاہ مراکش کی عید پر عوام سے مویشیوں کی قربانی نہ کرنے کی دوبارہ اپیل
استنبول: روس یوکرین امن مذاکرات کا دوسرا دور، شدید زخمی اور نوجوان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
امریکہ نے غیر ملکی جنگجوؤں کو شامی فوج میں شامل کرنے کا گرین سگنل دے دیا
ایران کو کسی بھی صورت یورینیم کی افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے : ٹرمپ
القسام بریگیڈز کا جبالیہ میں اسرائیلی فوج پر حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ، خان یونس اور دیر البلح میں بھی جھڑپیں
حوثی جنگجوؤں کا تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
جنوبی غزہ: امداد کے منتظر بےگھر افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
امدادی مراکز کے قریب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جانے فلسطینیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے: اقوام متحدہ
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا مومی مجسمہ چوری ہوگیا
غزہ کے شہداء و اسیران کے 500 اہلِ خانہ کی دوسری کھیپ مکہ مکرمہ پہنچ گئی