جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور نے خدشہ ظاہر کیا ہے اگلے 4 سال میں ممکنہ روسی حملے کی پیش نظر نیٹو کو تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور نے کہا ہے کہ روس سیکڑوں ٹینک ہر سال تیار کررہا ہے جن میں بہت سے بحر بالٹک کے نیٹو ممالک کے خلاف 2029ء میں استعمال ہوں گے۔ جنرل کارسٹن بریور نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نیٹو اتحاد ہنگری اور سلواکیا کے اختلافات کے باوجود اکٹھا ہے۔ وہ سنگاپور میں ہونے والے شنگھائی ڈائیلاگ ڈیفنس اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے جو عالمی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز نے منعقد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ نیٹو کے روس سے خطرے کی نوعیت سنجیدہ ہے، جو آج سے 40 سال پہلے نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ روس ہر سال 1 ہزار 500 ٹینک تیار کر رہا ہے، اب ہر ٹینک یوکرین جنگ کا حصہ تو نہیں بن سکتا۔ جنرل کارسٹن بریور کا کہنا تھا کہ روس 152 ملی میٹر توپ کے لاکھوں گولے 2024ء میں تیار کر چکا ہے، یقیناً وہ سب یوکرین کے لیے تو نہیں ہیں۔
Source: social media
لندن میں قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کرنے والا ملعون مجرم قرار
ایران کو پر امن جوہری پروگرام رکھنے کا حق ہے : ماسکو
اسپین نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اینٹی ٹینک میزائل کا معاہدہ منسوخ کر دیا
اسلام قبول کرنے کے 20 سال بعد حج کا خواب پورا ہو رہا ہے، یوراگوئے کے عازم کی کہانی
بڑی ایئر لائن نے اسرائیل کے لیے پروازیں اگست تک منسوخ کردیں
سعودی عرب کے زیر صدارت"میڈرڈ اعلامیہ"، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اورامداد کی فراہمی کا مطالبہ
مناسکِ حج کا آغاز آج ہوگا، لاکھوں عازمین وادی منیٰ روانہ
جنوبی غزہ: امداد کے منتظر بےگھر افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
حوثی جنگجوؤں کا تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
القسام بریگیڈز کا جبالیہ میں اسرائیلی فوج پر حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ، خان یونس اور دیر البلح میں بھی جھڑپیں
ایران کو کسی بھی صورت یورینیم کی افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے : ٹرمپ
اسنتبول: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی مزاکرات کا دوسرا مرحلہ بے نتیجہ ختم
اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے: سابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
اسرائیل جنگ بندی معاہدہ توڑ رہا : حماس، نیتن یاہو حکومت کا دور رہ کر مذاکرات کا فیصلہ