اسرائیل کی جانب سے غزہ میں حماس کے مکمل خاتمے کے عزم اور جاری مذاکرات سے قطع نظر فوج کو کارروائی کا اختیار دیے جانے کے بعد فتح تحریک نے حماس کے سیاسی کردار کے خاتمے کا واضح مطالبہ کر دیا ہے۔ غزہ میں فتح کے ترجمان منذر الحائک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے حماس سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے سیاسی منظرنامے سے باہر ہو جائے"۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کو اپنے بیانات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور فلسطینی حکومت کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔ "غزہ سے کسی فلسطینی کے انخلا کو قبول نہیں کریں گے" منذر الحائک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تحریک فتح کسی بھی فلسطینی شہری کے غزہ سے انخلا کو تسلیم نہیں کرے گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر اسرائیل حماس کی قیادت کے باقی ماندہ افراد کو غزہ سے نکالنے کا مطالبہ کرے تو کیا موقف ہو گا، تو انہوں نے کہا کہ فلسطینی کی وابستگی خواہ کسی بھی جماعت سے ہو، اس کا غزہ سے زبردستی انخلا قابل قبول نہیں۔ تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ حماس کو غزہ کی انتظامیہ سے دستبردار ہونا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی سکیورٹی کی موجودہ صورتحال مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ العربیہ اور الحدث کو حاصل ہونے والی باخبر ذرائع کی معلومات کے مطابق حماس اب غزہ میں سکیورٹی کنٹرول کھو چکی ہے، جبکہ مسلح گروہ اور چور گروہ امدادی ٹرکوں پر قبضے کے ساتھ ساتھ شہری گھروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔
Source: social media
لندن میں قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کرنے والا ملعون مجرم قرار
ایران کو پر امن جوہری پروگرام رکھنے کا حق ہے : ماسکو
اسپین نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اینٹی ٹینک میزائل کا معاہدہ منسوخ کر دیا
اسلام قبول کرنے کے 20 سال بعد حج کا خواب پورا ہو رہا ہے، یوراگوئے کے عازم کی کہانی
بڑی ایئر لائن نے اسرائیل کے لیے پروازیں اگست تک منسوخ کردیں
سعودی عرب کے زیر صدارت"میڈرڈ اعلامیہ"، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اورامداد کی فراہمی کا مطالبہ
مناسکِ حج کا آغاز آج ہوگا، لاکھوں عازمین وادی منیٰ روانہ
جنوبی غزہ: امداد کے منتظر بےگھر افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
حوثی جنگجوؤں کا تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
القسام بریگیڈز کا جبالیہ میں اسرائیلی فوج پر حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ، خان یونس اور دیر البلح میں بھی جھڑپیں
ایران کو کسی بھی صورت یورینیم کی افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے : ٹرمپ
اسنتبول: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی مزاکرات کا دوسرا مرحلہ بے نتیجہ ختم
اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے: سابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
اسرائیل جنگ بندی معاہدہ توڑ رہا : حماس، نیتن یاہو حکومت کا دور رہ کر مذاکرات کا فیصلہ