International

سعودی عرب میں 1.47 ملین سے زائد غیر ملکی عازمینِ حج کی آمد، جلد واپسی کی تلقین

سعودی عرب میں 1.47 ملین سے زائد غیر ملکی عازمینِ حج کی آمد، جلد واپسی کی تلقین

سعودی عرب کے پاسپورٹس ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر صالح المربع نے انکشاف کیا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے عازمینِ حج کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "طریق مکہ " منصوبے سے استفادہ کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو چکی ہے، جن میں بارہ مراکز کے ذریعے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل صالح المربع نے بتایا کہ پاسپورٹس نے ان ممالک میں حاجیوں کی امیگریشن کی کارروائیاں آسان بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بارڈر چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں اور متعدد زبانیں بولنے والے اہلکاروں کی خدمات فراہم کی گئی ہیں تاکہ حجاج کو ہر ممکن سہولت دی جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاسپورٹس کی موبائل ٹیمیں مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں، جو ضروری خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گمشدہ شناخت رکھنے والے افراد کی شناخت میں بھی مدد کرتی ہیں۔ سکیورٹی اور انتظامی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حاجیوں کو موسمِ حج کے اختتام کے فوری بعد وطن واپسی کی تلقین کی تاکہ کسی قانونی پیچیدگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹس کے محکمے کی ٹیمیں حجاج کی واپسی کے مرحلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments